15

حفیظ شیخ کی سینیٹ میں ہار کی اصل وجہ کیا ہے؟ ساری حقیقت کھل کر سامنے آ گئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حفیظ شیخ کی شکست ایک بڑا اپ سیٹ تھی اور ہر اپ سیٹ کی طرح اس کی بھی کچھ گوں ناگوں وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔ معروف صحافی فہد حسین نے انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کے لیے لکھے گئے اپنے آرٹیکل ایسی کچھ وجوہات بیان کی ہیں۔ پہلی وجہ بیان کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے منتخب اور غیرمنتخب لوگوں میں تقسیم اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی کہ نظر آرہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان

اپنے غیرمنتخب مشیروں کو جو اہمیت دیتے آ رہے ہیں اس پر منتخب لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو غصہ تھا کہ بابر اعوان اور بیرسٹر شہزاد اکبر سمیت دیگر امیدواروں کو ٹکٹ کیوں دیا گیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ ایک غیرمقبول امیدوار تھے۔دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے فہد حسین لکھتے ہیں کہ طویل عرصے سے پی ٹی آئی اے اراکین قومی اسمبلی اور اتحادی نظرانداز ہوتے آ رہے ہیں۔ ان کے حلقوں کے کام نہیں ہو رہے۔ وزیراعظم بمشکل ہی کبھی پارلیمنٹ آئے ہیں اور اراکین اسمبلی کے ساتھ وقت گزارا ہے۔چنانچہ اپنے تحفظات دور نہ کیے جانے کا غصہ

ان لوگوں نے اس سینیٹ الیکشن میں نکالا۔فہد حسین ایک اور وجہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت حالیہ کچھ عرصے سے اپنی سیاسی مینجمنٹ میں کمزور پڑ رہی ہے اور پارٹی کے اندر دراڑیں پڑ رہی ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وقت کے ساتھ کچھ ناگزیرتبدیلی آئی ہے۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت جو جوش و جذبہ دیکھا گیا تھاوہ حفیظ شیخ کے الیکشن کے وقت نظر نہیں آیا۔ اس جوش و جذبے کو فون کالز کی تعداد اور فریکوئنسی اور دباؤ وغیرہ کے پیمانے سے ناپا جاتا ہے۔ حفیظ شیخ کے الیکشن میں ایک ’شریفانہ فاصلہ‘ برقرار رکھا گیا اور اس فاصلے کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے محسوس کیا۔حفیظ شیخ کے ہارنے

کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پی ڈی ایم نے اپنے کارڈ بہترین طریقے سے کھیلے اور پی ٹی آئی کے ڈیل کرنے کے فن پر حاوی آ گئی۔اب یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار بن چکے ہیں اور پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لیے پر تول رہی ہے۔ اس معاملے پر ایک حکومتی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ہم چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہار جاتے ہیں تو ’ایک پیج کی مساوات‘ مشکل میں پڑ جائے گی۔“واضح رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات 12مارچ کو ہونے جا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us