10

حلیم عادل شیخ نے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نےکہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا میرے کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور، آغا سراج درانی، بابل بھیو اور دیگر کا گھر “سب جیل” بن سکتا ہے پر اپوزیشن لیڈر سندھ کا

گھر سب جیل نہیں بن سکتا کیوںکہ وہ پی ٹی آئی کا ہے اور وہ اِن کو بے نقاب کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سائیں صدر الدین شاہ راشدی کے ساتھ جس نے بھی غداری کی ہے، اس کے خلاف پارٹی ایکشن لے گی، افسوس، ایک بار پھر پیسے کی سیاست کی گئی، میری ٹانگ پر سوجن موجود ہے، میں چاہتا تو ویل چیئر پر آسکتا تھا، پر میں پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کی طرح بہانے نہیں بناتا،مجھے عدالتوں

پر اعتماد ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی لابی میں پیپلز پارٹی کے 2 وزراء آکر پوچھتے ہیں حلیم عادل شیخ کہاں ہے؟گالیاں دیتے ہیں، ان کی شاید ڈیوٹی لگ گئی ہے کہ حلیم عادل کو تنگ کرو جو زیادہ تنگ کرے گا اسے وزیر اعلی بنا دیا جائے گا، اسی لئے سب اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی،

عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے،پاپا ڈیڈی بچاو مومنٹ والے عمران خان سے این آر او لینا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم ڈاکو مومنٹ عمران خان کو نہیں جانتی، عمران خان صاحب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے تو تیرا کیا بنے گا کا لیا ؟؟۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us