work 1 120

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے مریم نواز کو بھی ساتھ ملا لیا شہباز شریف کی گرفتاری پر حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجنے کو تیار سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے نے عمران خان کو خبردار کر دیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں پیر سے باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور ن لیگ کو درپیش سیاسی چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے حکومت کو ٹف

ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف کی گرفتاری پر شریف خاندان کیجاتی امرا میں بیٹھک میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے علاوہ مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کرنے پر گفتگو ہوئی اور حکومت کو سیاسی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان خالی چھوڑنے کی بجائے سامنے آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب سے قبل شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، پارٹی ایگزیکٹو کونسل سے کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مختلف منصوبوں میں قوم کے 2300 ارب روپے بجائے، قومی لیڈ رکی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے،، انہیں صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری تماشا بنا دیا گیا ہے اور لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہونے تک جان نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کیے، جنہیں صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیا، یہ مذاق زیادہ دیر نہیں چلے گا۔حمزہ شہباز نے کہا جس ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا وہ نیب سے پلی بارگین دے کر رہا ہوا، خیبرپختونخوا میں 70 ارب کا میٹرو منصوبہ کھنڈر بن چکا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us