اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے میں وفاقی وزیر داخلہ نے
اہم کردار ادا کیا ، وہ وزیر اعظم عمران خان کو سمجھاتے رہے کہ ٹکراو کی سیاست سے نقصان ہورہا ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے اپوزیشن اور
حکومت کے سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب میں شیخ رشید احمد کی رضامندی شامل تھی ، جب کہ حمزہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے میں بھی وفاقی وزیر داخلہ کی رائے شامل ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بیک ڈور روبطے مزید تیز ہوچکے ہیں اور حکومت کی حمایت کچھ حلقے
جو آخری حد تک جارہے تھے اب انہوں نے خود کو روک لیا ہے ، جس کہ وجہ سے قوی امکان ہے کہ سیاسی درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا۔