11

حکومتی اہم رکن کے بیان نے تہلکہ مچا دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی رکن ریاض فتیانہ نے کہا ہے ٹڈی دل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکو کھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے، حکومت ٹڈی دل کے حوالے سے سے تحقیق کروا لے اگر یہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈی دل کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فصلوں اور مویشیوں کی انشورنش کروائی جائے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار

970 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 148 افرادجاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹڈیوں سے بائیو کمپوسٹ کھاد بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا منصوبہ منظوری کے مرحلےمیں ہے اورٹڈی دل کوبائیو کمپوسٹ کھاد میں تبدیل کیا جائے گا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق وزرات نے بتایا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، کھاد بنے گی اور ٹڈی دل پر کنٹرول بھی ہوسکے گا۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد کی جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بائیو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائے گا، ٹڈیوں سے بنی کھادمیں 9 فیصد نائٹروجن اور 7 فیصد فاسفورس ہوگا، ٹڈی دل سے اعلیٰ نامیاتی کھاد بنے گی جسے زرعی شعبے میں استعمال کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نامیاتی زرعی کھاد کے استعمال کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کاربھی بنایا جائے گا جب کہ پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ چولستان اور تھر میں کی جائے

گی۔اعلامیے کے مطابق ٹڈیاں جمع کرنے کے تحت کمیونٹی کے لیے بہاولپور، عمرکوٹ، لکی مروت، خاران ڈرائی لینڈ سینٹرآف بلوچستان، تربت، لسبیلا اور خضدار میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹڈیوں سے بنی کھاد سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت 10 سے 15 فیصد بہتر ہوگی جب کہ کیمیائی کھادوں کے استعمال میں 25 فیصد تک کمی آئے گی۔اعلامیے کے مطابق منصوبے کے پہلے سال ایک ارب روپے کی کھاد تیار کی جائے گی، ایک لاکھ ٹن ٹڈیوں میں سے 70،000 ٹن کھاد تیار کی جائے گی، اس پروجیکٹ کے تحت فی خاندان اوسطاً 6 ہزار روپے ماہانہ کما سکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کرکے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جب کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کئی ہیکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا تاہم ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں۔دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us