1

حکومت سخت سے سخت حالات میں بھی لاک ڈاؤن کیوں نہیں لگا رہی؟ وزیر اعظم نے حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے زیادہ اموات ہوں اور معیشت بیٹھ جائے، ایک لیڈر لندن سے بھاگے بھاگے آئے اور کمپوٹر کے سامنے بیٹھ گئے ، کرپشن بچانے کیلئے جیسے کشمیر ایشو کا فائدہ اٹھا یا گیا،اسی طرح کورونا میں اموات پر تنقید کی جاتی ہے، اپنی ٹیم پر فخر ہے ، پریشر کےباوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا۔انہوں نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وائرس پھیلتی جا رہی ہے، ہمیں معلوم تھا جب لاک ڈاؤن کھولیں گے تو انفیکشن بڑھتی جائے گی۔اپوزیشن کو دیکھ کر مجھے ایسے لگتا ہے یہ چاہتے ہیں کورونا سے زیادہ اموات ہوں اور معیشت بیٹھ جائے۔تاکہ حکومت پر تنقید کرسکیں، جیسے ہمارے ایک لیڈر لندن سے بھاگے بھاگے آئے اور کمپوٹر کے سامنے بیٹھ گئے ، اور امید لگالی کہ اب میں بتاؤں گا کہ پاکستان کا کیا حال ہے۔

لیکن اللہ کا کرم ہے پاکستان کے حالات مغرب، امریکا، یورپ سے بہت بہتر حالات ہیں، لگ رہا تھا جیسے کشمیر ایشو کا فائدہ اٹھا کر کرپشن کو بچانا تھا، اسی طرح اس کا بھی فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ حکومت کی پالیسی ٹھیک نہیں ہیں، جیسے ہی زیادہ اموات ہوتی ہیں تنقید کرتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ لیکن مجھے خوشی ہے جس طرح میری ٹیم نے تین مہینوں میں جیسے ڈاکٹروں کے ساتھ ملکر مشاورت کی، میں نے ساری دنیا کو دیکھا ہے۔مجھے اپنی ٹیم کے اوپر فخر ہے، زبردست جائزہ پیش کیا گیا، ہمارے پاس ایسے لوگ ہیں جن کی مسلسل اچھی تجاویز آتی رہی، ہم پر بڑا دباؤ تھا، ہمیں لاک ڈاؤن کا پریشر تھا لیکن ہم پریشر میں نہیں آئے، ہم نے وہ لاک ڈاؤن نہیں کیا، جو ہندوستان یا دوسرے ممالک نے کیا، میں پہلے دن سے کہتا رہا ہمارا مسئلہ امریکا اور یورپ سے مختلف ہے۔ لاک ڈاؤن کا عذاب غریب پر آنا تھا، میں پہلے دن کہہ رہا ہوں کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے بچانا ہے۔ہندوستان نے لاک ڈاؤن کے دوران کرفیو لگا کر بند کردیا، وہاں کیا ہوا،ایک سروے میں سامنے آیا ہے 84فیصد ہندوستان کے گھرانوں کی آمدنی میں نقصان ہوا، 34فیصد گھرانوں کے اندر یہ صورتحال ہے کہ اگر ان کی اگلے دو ہفتے میں امداد نہ کی گئی تو وہ گزارا نہیں کرسکیں گے۔3کروڑ لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں۔لاک ڈاؤن کو امیر طبقات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ہم اس لیے بچ گئے ہم نے پورا لاک ڈاؤن نہیں کیا۔ انہوں نے

کہا کہ ہم نے 120ارب روپیہ ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں میں بانٹا جس کی وجہ سے ہمارے آج ہندوستان جیسے حالات نہیں، مجھے اس پر فرق ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اموات بڑھیں گی۔ اگر اعداد کو دیکھیں تو وائرس پہلے اوپر جاتی ہے پھر نیچے آنا شروع ہوجاتی ہے۔یہ مشکل وقت ہے لیکن جو قومیں مل کر مقابلہ کریں گی ان کیلئے مشکل وقت نہیں۔ ہم نے 10لاکھ رضاکاروں کی ٹائیگر فورس بنائی ہے، کیونکہ انتظامیہ یہ کام نہیں کرسکتی۔ ہمیں لوگوں کو بتانا ہوگا کہ ایس اوپیز پر عمل کریں، اگر عمل نہ کیا تو یہ پھیلتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں کبھی ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی، صاحب اقتدار کو کبھی فکر نہیں تھی انہوں نے تو اپنا علاج باہر سے کروانا ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ایس اوپیز کا وزیراعظم ہاؤس سے جائزہ لوں گا۔ اگر مارکیٹس یا دکانیں کھلنی ہے

تو کن ایس اوپیز پر چلنا ہے، یہاں سے مانیٹرنگ کروں گا۔ہر جگہ کی رپورٹ ہے، پارکس، مساجد، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، عدالتوں سمیت ہر جگہ پر دیکھیں گے جہاں ایس اوپیز پر عمل کیا جارہا ہے، اگر کہیں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہوگا پھر ٹائیگرفورس کے ساتھ ملکر ان علاقوں کو بند کردیں گے۔اب میں جائزہ لوں گا اور پوری طرح سختی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز اس کو جہاد سمجھیں ، ہم ہر طرح کی مدد کریں گے، ہیلتھ ورکرز کیلئے پیکج لے کر آ رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us