23 4

حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے کمر باندھ لی


لاہور(ویب ڈیسک) میزبان “دنیا کامران خان کے ساتھ”کا کہنا ہے کہ لگتا ہے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے کمر باندھ لی ہے اور بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کو قابو میں لایا جائے ،اس کے ابتدائی اثرات بھی نظر آرہے ہیں، ایک جانب وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اور اس کیلئے انٹیلی جنس اداروں کی بھی مدد مانگی ہے ، دوسری جانب انہوں نے کھانے پینے کی اشیا کو 20فیصد تک سستی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،اس کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز میں عوام کو سستے داموں آٹا ،گھی اور دالوں کی دستیابی شروع ہو چکی ہے ،چار ہزار یوٹیلیٹی سٹورز غریبوں کا سہارا بن سکتے ہیں ۔ میزبان کے بقول یہ ایک ٹھوس قدم ہے جس سے بہتری آرہی ہے ۔ پچھلے ہفتے عمران خان نے کابینہ کی منظوری سے 15ارب روپے کا پیکیج دیا تھا جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز 5 ماہ کیلئے دو ارب روپے اور ماہ رمضان المبارک میں 5ارب روپے کی سبسڈی دیں گے ۔ہم نے کراچی اور لاہور میں سروے کیا جس سے ظاہر ہوا کہ بنیادی اشیا یقیناً بازار سے سستی ہیں ،ان اشیا کی کوالٹی مناسب اور فراہمی بھی بہتر ہے ، ہمارے نمائندوں نے کئی یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا جہاں عوام کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا ۔ یوٹیلیٹی سٹورز میں سامان ہے مگر خریدار کم ہیں ۔مجموعی طور پر یہ دیکھا گیا کہ چینی کا ایشو ہے ،چینی ہر یوٹیلیٹی سٹور پر موجود نہیں ۔یقیناً کچھ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں بازار کے مقابلے میں فرق ہے لیکن ایک عام آدمی کی تسلی نہیں ہو پاتی ،یہی وجہ ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا بہت زیادہ رش نظر نہیں آرہا۔اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا پاکستان کی مجموعی مارکیٹ میں ہمارا حصہ 8سے 10فیصد ہے ہمیں ابھی تک 15ارب روپے کے پیکیج کے فنڈز منتقل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہم مزید اشیا کی خریداری نہیں کرسکے ۔انہوں نے کہا حکومت نے جوریلیف دیا ہے وہ تمام اشیا پر نہیں ،آٹے ،گھی ،چینی، چاول اور دالوں پر دیا گیا ہے ملک بھر میں آٹا 40روپے کلو کے حساب سے دیا جا رہا ہے ، گھی کی قیمت 170روپے کلو ، چینی کی فی کلو قیمت 68روپے ہے ، چاول 70۔110اور 140روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us