6

حکومت نے نامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان اور کشمیرکے عوام کے ارمانوں کا خون کیا


لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے بھارت کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کامیابی سے مظلوم اور قانون پسند انسانوں کو اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر سے متعلق منفی پیغام ملا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قانون کی دھجیاں اڑانے والے ملک کی کامیابی افسوسناک ہے ،پی ٹی آئی حکومت نے نامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان اور کشمیر

کے عوام کے ارمانوںکا خون کیا،بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے ،بھارت کے مقابلے میں متبادل نامزدگی کی کوششیں نہ ہونا سفارتی محاذ پر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہا5 اگست2019 کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد یہ عہدہ بھارت کو ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ جتنا زور ملک میں اپوزیشن کے خلاف لگاتے ہیں بھارت کے خلاف مظاہرہ کرتے توبھارت کا راستہ روکا جاسکتا تھا۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وباء کے

علاج کیلئے درکار ضروری ادویات اور طبی سامان بازار سے غائب ہوگیا ہے یا پھر سونے کے بھاو فروخت ہورہا ہے۔ انتظامیہ کے مفلوج ہونے سے عوام اذیت کا شکار ہیں، کوئی نہیں جو ادویات کی نایابی اور مہنگے داموں فروخت کو روکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us