حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے کا 15سالہ فرسودہ فارمولا تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے کا 15سالہ فرسودہ فارمولا تبدیل کر رہے ہیں۔ آئل کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے مہنگا ہائی اوکٹین فروخت کیا۔ قیمتوں کے اتارچڑھائو کے دوران مطلوبہ سٹکا پورا نہ کرکے اپلنے لائسنس کی خلاف ورزی کی ہے۔ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی

برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ ایچ او بی سی اور فیول آئل ریگولیٹڈ نہیں ہے۔ اوگرایا وزارت پٹرولیم ہائی اوکٹین کی قیمت متعین نہیں کرسکتی۔ ہائی اوکٹین پٹرول کی زیادہ قیمت کی تحقیقات کے لئے اوگرا کو لکھا ہے قانونی طور پر قیمت کا جائزہ لینا ریگولیٹر کا ہی کام ہوتاہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات کی جائیں گی۔ ندیم بابر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے سے آئل کمپنیوں اور ریفائنریز کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ نقصان پورا کرنے کے لئے کمپنیاں زیادہ منافع کمانا چاہتی ہیں۔ ہائی اوکٹین پٹرول

سستا ہونا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیوں کو عوام کا خیال کرنا چاہیے۔ کمپنیز کو اگر پٹرول سستا ہونے سے نقصان ہوا ہے تو مہنگا ہونے پر فائدہ بھی ہوگا۔ قیمتیں طے کرنے کا نظام غیر مستحکم ماحول میں ناکام ہوجاتا ہے۔ گزشتہ15 برس سے لاگو پرائس فارمولا تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ آئل کمپنیوں سے اگلے دو ماہ کی درآمد کا پلان طلب کیا ہے جبکہ ریفائنریز سے بھی آئندہ تین

ماہ کی درآمد سے متعلق پلان مانگا ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھائو کے دوران سٹاک کی مطلوبہ مقدار برقرار نہ رکھ کر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے لائسنس کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسری جانب ملک میں پٹرول کی بھی قلت ہے جس کے بعد اوگرا بھی حرکت میں آگیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us