6

حکومت نے پیر سےمکمل کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا


کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ صحت بلوچستان نے حکومت کو کرفیو نافذ کرنے کی سفارش کردی، صوبے میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے، ہسپتالوں میں او پی ڈیز بھی محدود پیمانے پر کھولی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی زیر صدارت طبی ماہرین اور ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس

میں لوگوں کی طبی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر ہسپتالوں میں محدود سطح پر او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکٹیو سرجری اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے وارڈ میں داخلے پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔ جون میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد مکمل اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا جئاے گا۔اسی طرح مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس اور آن کال پروفیسر شعبہ حادثات میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ واضح رہے بلوچستان میں کورونا کے مزید 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3616 ہوگئی ہے ،اب تک 41 اموات ہوچکی ہیں اس کے علاوہ صوبے می کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1289 ہے۔اسی طرح ملک میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد

اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62689 تک پہنچ گئی ہے۔20231 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2615 کیسز اور 44 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 1103 کیسز 16 ہلاکتیں، پنجاب 919 کیسز 19 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 359 کیسز اور 7 ہلاکتیں، بلوچستان 80 کیسز، کشمیر 5 کیسز ایک ہلاکت ، اسلام آباد 136 کیسز ایک ہلاکت ، گلگت سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us