18 3

حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والے پیاروں کو نوازا جارہاہے


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جو لوگ موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ثو اب سمجھتے تھے، اب وہ انہیں اللہ کا عذاب سمجھ رہے ہیں۔ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیاہے۔ حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والے پیاروں کو نوازا جارہاہے۔حکومت کمزور تر اور پیارے مضبوط ترین ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے بھی پیاروں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ حکومت کہتی ہے ہم مافیا کا پیچھا کر رہے ہیں جبکہ قوم دیکھ رہی ہے کہ مافیاز نے حکومت کو آگے لگارکھاہے۔ آئی ایم ایف کے بعد اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی ہمیں نصاب تعلیم بدلنے کا حکم دے رہے ہیں۔ حکومت معاشی اور سماجی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ مصنوعی آکسیجن پر اسے زیادہ دیر زندہ نہیں رکھا جاسکتا۔ حکومتی گاڑی مختلف پرزوں کو اکٹھا کر کے بنائی گئی ہے جو ایک ہی جگہ کھڑی ہے۔قوم نے باری باری سب پارٹیوں کو آمازلیا، اب ایک ہی آپشن ہے اور وہ جماعت اسلامی ہے۔ اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ طارق اللہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اپنی ذات کے عشق میں مبتلا حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔ اقتدار پر مسلط ظالم جاگیردار اور بے رحم سرمایہ دار عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بدامنی نے لوگوں کی نیند حرام کردی ہے۔ دنیا حیران ہے کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود پاکستان کے عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں کیوں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ جماعت اسلامی ملک کی منظم ترین جمہوری اور دیانتدارجماعت ہے۔ ہمارے پاس معاشی نظام اور مسائل کے حل کا مکمل ایجنڈا ہے جبکہ حکومت کا کوئی وژن ہے نہ وہ منجدھار میں پھنسی کشتی کو کنارے لگا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک دنیا میں واحد ملک ہے جہاں ان پڑھ کو وزیر تعلیم اور گندم کے پودے کی شناخت نہ کر سکنے والے کو وزیر زراعت لگادیا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں آٹے چینی کا بحران پیداہوا، حالانکہ پاکستان گندم اور گنا پیدا کرنے والے ملکوں میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں، نام نہاد اپوزیشن ہر اہم موقع پر سرکار کی ہمنوا بن جاتی ہے۔ اپوزیشن اپنے لیڈروں کی رہائی اور مقدمات کے خاتمہ کا ایجنڈا لیے پھرتی ہے، اس لیے حکومت کی فرینڈلی اپوزیشن سے یہ امید نہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے باہر نکلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے ہم 20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کراچی تا چترال تحریک شروع کر رہے ہیں۔ اس تحریک میں پوری قوم یک زبان ہوگی۔ انہوں نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانا جٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کبڈی رواتی کھیل ہے اس کی سرپرستی ہونی چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us