2 6

حکومت کاعیدالفطر پر مساجد بند رکھنے کا فیصلہ، نماز عید کہاں اورکیسے پڑھی جائے گی


دُبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے دنوں میں مساجد بند رکھنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مبطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر عید کے دنوں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق عید کی تکبیر نماز کے وقت سے 10منٹ پہلے لاؤڈ سپیکر پر نشر کی جائے گی اور مسلمان عید کی نماز گھروںمیں ادا کریں گے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسلمان انفرادی طور پر بھی عید نماز ادا کرسکتے ہیں اور

زیادہ لوگ ہونے کی صورت میں جماعات بھی کروائی جاسکتی ہے۔ خاندان کا کوئی بھی بڑا مرد مثلاََ باپ، بھائی یا دادا عید نماز کی امامت کروا سکتا ہے لیکن کسی مرد کے گھر میں موجود نہ ہونے کی صورت میں کوئی بالغ خاتون بھی نماز کی امامت کروا سکتی ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 941 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی گنتی 26,004 ہو گئی ہے۔کورونا کے تمام نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔پچھلے چند روز میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 40 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 1,018 مریض صحت یاب ہو گئے، جو ایک ہی دن میں شفا پانے والے مریضوں کی ریکارڈ گنتی ہے۔ امارات میں اب تک کورونا کے 11,809 مریض صحت یاب ہو چکے

ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کےچھ مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی کُل تعداد 233 ہو گئی ہے۔عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم میں حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔ رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us