6 14

حکومت کا 15 دنوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان، لوگوں کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں کے بعد سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بھی بند کر دئے گئے،عوام گھروں میں رہ کر کام کرے، ہر وہ دفتر 15 دن کے لئے بند رہے گا جہاں پبلک ڈیلنگ ہے۔ فردوس عاشق اعوان کی عوام سے اپیل ۔تفصیلات کے

2 22

مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لئے حکومت نے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔اسکے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹ کھلے رہیں گے جہاں صرف ٹیک اوے (کھانا گھر لے جانے) کی سہولیات میسر رہیں گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔15 دنوں کیلئےحکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔اہم امور پر تعینات عملہ و افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، 50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us