1

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد، دھماکہ خیز اعلان


اوتھل(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹراوتھل میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے ملکی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کیلئے مشاورت جاری ہے حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہی اخترمینگل حکومت سے الگ ہوگئے ق لیگ والےبھی ناراض ہیں۔انہوں نے

کہاکہ وفاقی بجٹ کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے عمران خان اور اسکا ٹولہ اس عوام دشمن بجٹ کو تاریخی بجٹ قرار دے رہاہے،حکومت معاشی،اقتصادی اور خارجہ امور میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے زیرواکانومی گروتھ سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیاہے اس جرم میں اپوزیشن بالکل شریک نہیں ریاست مدینہ کی دعوے دار حکومت جس نے ریاست مدینہ میں ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھربنانے کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ریاست مدینہ میں لوگ نان شبینہ سے محروم ہوکررہ گئے ہیں اسلام آباد میں مندر کی تعمیرکامسئلہ صرف ہمارا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا ہے کہ وہ کیاردعمل دیتے ہیں ہم اقلیتوں کے حقوق کے قائل ہیں اور خود کو اسکا ذمہ دار بھی سمجھتے ہیں وفاقی حکومت اس معاملے میں فساد پیداکررہی ہے اس سے ہندوستان میں یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان میں مسلمان مندر تعمیرکے خلاف ہیں حکومت کا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے یہ ہندومسلم بھائی چارگی کے خلاف ایک سازش ہے ہمارا جھگڑا قادیانیوں کے ساتھ ہے وہ خود کومسلمان کہتے ہیں اور اپنے آپ کو اقلیت تصور نہیں کرتے قادیانیوں کے ساتھ ہمارا آئینی جھگڑا ہے قادیانی خود کو آئین کے تحت غیرمسلم تسلیم کریں ہمارا جھگڑا ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کو ہم جعلی حکومت سمجھتے ہیں اسکے خلاف ہم نے ملین مارچ کئے لاک ڈاؤن کیے میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ اس جعلی حکومت سے

عوام کو نجات دلانے میں اپنا کرداراداکرے کیونکہ اب یہ حکومت صرف ہوا میں کھڑی ہے مو۔لانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان کو فائدہ ہونا تھا لیکن اس نالائق حکومت میں سی پیک کا کام ہی رک گیاہے اور سی پیک کے اثرات عوام تک آنے سے پہلے ہی ختم ہوگئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کے ناقص انتظامات اور ناقص پالیسیوں کے تحت کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرکے زیادہ امداد لینے کے چکرمیں ہے۔انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان میرے دوست ہیں لیکن وہ غلطی پر غلطی کررہے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں جام کمال کا حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو یکسان فنڈز فراہم کرنے کا دعویٰ غلط اور جھوٹاہے جب بلوچستان میں ہماری مخلوط حکومت تھی تب ملازمتوں کے کوٹے اور فنڈز میں یکسانیت تھی لیکن اب ایسانہیں اب تو اپوزیشن کے فنڈزروک کر بے بنیاددعوے کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہاہے جام کمال غیرجمہوری ذہنیت کامالک ہے۔اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی نائب امیرمولانا غلام قادر قاسمی،حافظ خلیل احمد سارنگزئی،جے یوآئی لسبیلہ کے ضلعی امیرمولانا عبدالحمید عارف،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا یعقو ب سالولی،حافظ شبیر احمد،نوراحمد کاکڑ،حماداللہ،معاوذ احمد،محمد اشرف،مولانامحمد سعید،حافظ حسین احمد مدنی،ارجن داس لاسی،پریم چندلاسی اور دیگر موجود تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us