4 2

حکومت کے لیے نئی پریشانی


پشاور(نیوز ڈیسک ) لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مزید چار ڈاکٹروں نے استعفے جمع کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مزید چار ڈاکٹرز نے سہولیات کی عدم دستیابی پر استعفے دے دیئے۔ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر کورونا سےلڑرہےہیں مگر حفاظتی سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔تاہم لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے یہ بات ماننے

سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے استعفے کی تردید کی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال کے معاملات پر بعض لوگ سیاست کر رہے ہیں۔لیٹنگ ریڈنگ اسپتال کے دو آئی سی یو سپیشلسٹ پہلے بھی استعفی دے چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وبا سے لڑنے والے ڈاکٹرز سہولیات کی عدم دستیابی پر پریشانی کا شکار ہیں۔قبل ازیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر نے استعفیٰ دے دیا۔سینئرخاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے

میں کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔استعفے میں کہا گیا کہ اسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کیلئے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے مگر کم اسٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر

عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کیا گیا کورونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، 200 بیڈزپر مشتمل کورونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جب کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔وہیڈ ڈاکٹر عائشہ کے بعد ایک اور سینئر ڈاکٹر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us