5

حکومت کے معاشی افلاطونوں کا ٹولہ ناکامی کی تصویر بنا ہوا ہے، سراج الحق کی دھماکہ خیز باتیں


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں پٹرول کو خریدار جبکہ پاکستان میں خریدار وںکو پٹرول نہیں مل رہا ۔ حکومت دوسال سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے مگر جب تیل سستا کیا تو ملنا ہی مشکل ہوگیا۔عوام پٹرول پمپوں پر اور وزراء کابینہ کے اجلاسوں میں لڑرہے ہیں ۔ حکومت کی بے بسی ہر جگہ نظر آرہی ۔سابقہ حکومتیں آئی ایم ایف سے پوچھ کر اور موجودہ حکومت اس کے حکم پر بجٹ بنا رہی ہے ۔ حکومت کے معاشی افلاطونوں کا ٹولہ ناکامی کی تصویربنا ہوا ہے ۔

آنے والے بجٹ میں کسی کو ریلیف ملنے کی امید نظر نہیں آرہی۔ حکومت نے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے تعلیم اور صحت پر خرچ کرنے کی کوشش نہ کی تودونوں شعبے تباہ ہوجائیں گے ۔قرنطینہ سینٹرز میں مریض لائف سیونگ انجیکشنز اور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کیلئے تڑپ رہے ہیں ۔اوورسیز پاکستانیوں کو لانے کیلئے طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے تیز ترین پھیلائو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے جس نے حکومت کی ناکام پالیسیوں پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے ۔کورونا میں شدت سے عوام کی بے چینی اور خوف میں اضافہ ہوگیا ہے ،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ۔

لواحقین مریضوں کو کبھی ایک اور کبھی دوسرے ہسپتال میں لیکر جاتے ہیں مگر کہیں بھی جگہ نہیں مل رہی ۔سندھ خاص طور پرکراچی میںکورونا کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا کو سنجیدہ لیا ہوتا تو آج ہزاروں لوگوں کو حکمرانوں کی بے حسی اور اپنی بے بسی پر رونا نہ پڑتا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پٹرول کی عدم دستیابی نے ثابت کردیا ہے کہ آئل کمپنیاں حکومت سے زیادہ طاقتور اور اپنی مرضی کی مالک ہیں ۔پٹرول جب مہنگا ہوتا ہے تو وہ عوام کی کھال اتار لیتی ہیں اور اگر کبھی بھولے سے سستا ہوجائے تو اپنے ڈپواور پٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور چینی سستی نہ ملنے پر وزیراعظم کی برہمی سے

عوام کوکیا ملے گا۔ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے عوام کے غم میں گھل رہے جبکہ عوام پٹرول پمپوں اوریوٹیلٹی سٹوروں پررل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ چینی سکینڈل کی رپورٹ نہ ہی آتی تو بہتر تھا جب تک رپورٹ نہیں آئی تھی چینی 70روپے اوررپورٹ آنے کے بعد 90روپے کلو ہوگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us