31 1

حکومت 6 طیارے حاصل کرے گی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کو درپیش ٹڈی دل کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی تکنیکی معاونت دینے کے علاوہ 50 ڈرونز اور 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ محمد ہاشم پوپلزئی نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی حکومت نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر ڈرون بھیجے جائیں گے اور ڈرونز کی پہلی کھیپ 9 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ ڈرون کا استعمال ٹڈی دل کی صورتحال کی نگرانی، قبل از وقت انتباہ اور فوری کنٹرول،سروے کی لاگت میں کمی اور کنٹرول

آپریشنز کے لیے ہوتا ہے۔ چینی حکام پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ صوبائی محکموں کے اسٹاف کو تربیت دینے اور آپریشنز کے لیے تکنیکی اسٹاف بھیجے گی۔ حکومت چینی ایوی ایشن انڈسٹری کے وفد کے ساتھ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضا سے اسپرے کرنے کے لیے طیارے فراہم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ ہاشم پوپلزئی کا کہنا تھا کہ حکومت 6 طیارے 3 سے 4 مہینے کی لیز پر حاصل کرے گی تاکہ ملک کی زرعی زمین سے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ چینی تکنیکی ٹیم نے پاکستان میں دو ہفتے گزارنے کے بعد واپس بیجنگ چلے گئے۔ ٹیم نے ٹڈی دل سے متاثرہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں کا دورہ کیا اور وزارت قومی غذائی تحفظ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے ملک کے زرعی وسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور چینی معاونت ان حملوں سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی تشخیص کے مطابق ٹڈی دل سے 80 ہزار ایکڑ زمین متاثر ہوئی جس کے ساتھ جنگلات کو بھی نقصان پہنچا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us