32 2

خاتون جس کا نماز جنازہ آج ٹھیک 12سال بعد ادا کر کے دفنا دیاگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی وہ خاتون جس کا نماز جنازہ آج ٹھیک 12سال بعد ادا کر کے دفنا دیاگیا ، ہولناک داستان جسے پڑھ کر پاکستانی سناٹے میں آگئے ۔۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی ذکیہ بی بی کی بارہ سال بعد تدفین کردی گئی۔ اسکول ٹیچر ذکیہ دوہزار آٹھ میں انتقال کرگئیں تھیں۔۔گلستان جوہر کريسينٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ذکیہ کو ان کے بچوں نے دفنانے سے انکار کردیا تھا۔۔بيٹا قيصر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھا اور ايک بيٹی شگفتہ تھی۔۔فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پڑوسی سوال کرتے تو دونوں بھائی بہن جھگڑا کرتے تھے جس کے بعد انھوں نے سوال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔تين سے چارسال لاش کے ساتھ گھر ميں گزارنے کے بعد دونوں بہن بھائی گلشن اقبال بلاک چار کے گھر ميں منتقل ہوگئے تھے مگر ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی گيس وغيرہ کے بل لينے اور اپنی ماں کی لاش کو ديکھنے ضرور گلشن اقبال آيا کرتے تھے۔ چار اکتوبردوہزار انیس کو ہارٹ اٹيک سے قيصر کی موت ہوگئی جس کے غم ميں بہن شگفتہ نے کھانا کھانا چھوڑديا اور انتیس جنوری دوہزار بیس کو ان کا بھی انتقال ہوگیا۔ بچوں کی وفات کے بعد ماموں محبوبپرانے فليٹ گئے تو بہن کی لاش ملی۔۔ محبوب نے لاش کی باقیات کچرے میں پھینک دی تھی۔۔ جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محبوب کو تلاش کر کے گرفتار کرلیا ۔ جرم چھپانے،لاش کی بےحرمتی اور قتل کی دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔ میڈیا سے گفتگو میں محبوب نے بتایا کہ وہ بہن کے انتقال سے بھی لاعلم تھے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us