2 18

خاتون سرجن کا سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے لیے پیغام جاری


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی امریکا کی ایک خاتون سرجن نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔قومی موقر نامے جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دُنیا کے 199 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اِس وبائی مرض کی روک تھام میں دُنیا بھر کا طبی عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اِن ہی طبی عملے میں امریکا کے شہر نیو یارک کی ایک کارنیلیا گرگس نامی سرجن بھی شامل ہیںجو کورونا وائرس کی جنگ میں اپنے بچوں سے دور رہ کر لڑ رہی ہیں۔امریکا کی کارنیلیا گرگس نامی سرجن نے گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے کورونا

وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کی آنکھوں سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں۔کارنیلیا گرگس نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ پڑھنے کے لیے میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں اور وہ بمشکل ہی مجھے اِس حلیے میں پہچان پائیں گے۔‘امریکی سرجن نے لکھا کہ ’اگر میں کورونا وائرس کی جنگ میں ہار جاتی ہوں تو میں چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ اُن کی ماں نے جیتنے کے لیے واقعی بہت کوشش کی تھی۔‘کارنیلیا گرگس کے اِس ٹوئٹ کو ٹوئٹر صارفین نے بہت سراہا۔جیللی نامی ٹوئٹرصارف نے لکھا کہ’آپ کے اِس ٹوئٹ کی وجہ سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے، آپ ایک ہیرو ہیں، ہر دن خوف، تھکن کے باوجود بھی آپ ہماری حفاظت کر رہی ہیں، واقعی میں آپ ایک سچی ہیروہیں۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اِس بحران اور مشکل گھڑی میں کارنیلیا آپ کی بہادری کا بہت شکریہ، آپ ایک حیرت انگیز ہیں۔‘واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 236 ہوچکی ہے جبکہ امریکا میں مزید531 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 109 ہوگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us