16 9

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بینچ نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب عدالت کو

مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔ سماعت کے دوران خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کےعرصے میں نیب کے پاس بےضابطگی کے بجائے ایک وعدہ معاف گواہ کا بیان ہے۔وکیل خواجہ برادران نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے انکوائری کے دوران تین خطوط سامنے لائے گئے جو پیراگون سوسائٹی کی حد تک جھوٹے ہیں۔اس دوران جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ خواجہ برادران نے ٹرائل کے دوران بیان ریکارڈ کرانے میں نیب کے ساتھ تعاون کیا، کیس میں کوئی التوا نہیں مانگا گیا تاہم نیب کوئی ایسی چیز بتائے جس سے ثابت ہو کہ خواجہ برادران کو ضمانت نہ دی جائے۔عدالتی ریمارکس پر نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بیان ریکارڈ کے بعد خواجہ برادران جیل میں نہیں تھے اس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ یہ کیسی بات کر رہے ہیں بھروانہ صاحب، ضمانت پر تو نہیں تھے۔جسٹس مقبول باقرنے ریمارکس دیے کہ یہ نیب کی نیت کا مسئلہ ہے یا تو اہلیت کا، نیب کے پاس ابھی بھی کوئی واضح شواہد موجود نہیں ہیں، جب پلان کی منظوری ٹی ایم اے نے دی تو کوئی جواز ہی نہیں بنتا، نیب کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس کی وجہ سے اب خواجہ برادران کو حراست میں رکھا جائے لہٰذا نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 30،30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرلی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us