پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان، شوکت یوسفزئی کو ہٹانے اور اجمل وزیر کو وزیراطلاعات کے پی کے لگانا متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزراء کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کی درخواست پرقلمدان تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو ہٹانے اور اجمل وزیر کو وزیر اطلاعات لگائے جانے کا امکان ہے، تاہم اجمل وزیرسے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شوکت یوسفزئی کو صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ انڈسٹری لگایا جا رہا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تین وزراء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیربرائے احتساب شکیل خان کے قلمدان ان سے واپس لے لیے گئے تھے۔ اس حوالے سے شوکت یوسفزئی نے بتایا تھا کہ یہ تینوں وزیر صوبے میں پریشر گروپ بنانے میں ملوث ہیں۔
