1

خیبر پختونخوا میں کل عید کا اعلان


پشاور(نیوز ڈیسک ) ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی غیر سرکاری و مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کر لیا ۔ اس طرح رواں سال بھی خیبر پختونخوا سمیت میں ایک ہی دن عید منانے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی ۔ آج بروز 22 مئی کو مسجد قاسم علی خان میں کمیٹی کےسربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شواہد کا

جائزہ لیا جائے گا ۔کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہونے کی صورت میں عید ہفتے کے روز منانے کا اعلان کیا جائے گا بصورت دیگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی اتوار کو عید منانے کا اعلان کریں گے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایات برقرار ہے ۔غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کے شہریوں کاموقف ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان کے فیصلوں کو نہیں مانتی اور اعلان مقامی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کر دیتی ہے ۔پشاو رسمیت صوبے بھر میں ایک ہی روز عید ہونی چاہیے

جس کے لئے وفاقی حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔ دوسری جانب عید الفطر کے معاملے پر علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ڈٹ گئے ہیں گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا ہے کہ عید الفظر اتوار کےروز ہو گی جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے بات چلے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کے روز عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔پوپلزئی اور مفتی منیب الگ الگ راستے پر چل پڑےہیں۔ جبکہ علماء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمتی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے فواد چودھری کے پاس کمیٹی کے اختیار نہیں ہیں۔ مفتی

نعیم نے کہا کہ سائنس کا کوئی اعتبار نہیں ہے وہی کریں گے جو شریعت نے حکم دیا ہے۔ فواد چودھری کی نہیں چلے گی۔ معلوم نہیں فواد چودھری کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ کیا بغض ہیں۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشن گوئیاں ماضی میں بھی غلط ہوتی رہیں اس بار بھی غلط ہونگی۔ عید پیر کو ہونے کے امکانات ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us