6 6

دوا تیار کرکے دنیا کے 127 ممالک میں فروخت کر سکیں گی


نیویارک (این این آئی)امریکی کمپنی گیلیڈ نے کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا رمڈیسویر بنانے کیلئے پاکستان اور بھارت کی کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔یاد رہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں تاہم امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر گیلیڈ سائنسز کی ایبولا وائرس کے لیے تیار کی گئی دوا ‘رمڈیسویر’ کورونا کے مریضوں کو دینے کی اجازت دی تھی۔ مذکورہ دوا کو

کلینیکل ٹرائلز کے دوران کورونا کے مریضوں کے لیے بھی مؤثر پایا گیا تھا۔گیلیڈ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وہ دوا کو ترقی پذیر ممالک میں پہنچانے کیلئے پاکستان اور بھارت کی مختلف کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستانی دواساز کمپنی فیروز سنز لیباٹریز، 3 بھارتی کمپنیاں سپلا لمیٹڈ، ہیٹرو لیبز لمیٹڈ،جوبیلنٹ لائف سائنسز اور ایک امریکی کمپنی

میلین،’رمڈیسویر’ دوا تیار کرکے دنیا کے 127 ممالک میں فروخت کر سکیں گی۔127 ممالک کی فہرست میں تقریباً تمام کم اور متوسط آمدنی والے ممالک شامل ہیں جبکہ زیادہ آمدن والے کچھ ممالک میں بھی یہ دوا فروخت کرنے کی اجازت دی گئی جہاں صحت کی سہولیات اچھی نہیں ہیں۔معاہدے کے تحت پانچوں کمپنیوں کو گیلیڈ کی جانب سے رمڈیسویرکی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی کے حصول کی بھی اجازت ملی ہے تاکہ وہ اس دوا کی تیاری کو تیز کر سکیں اور حجم کو بڑھا سکیں۔معاہدے کے تحت پانچوں کمپنیاں دوا کی قیمت بھی خود طے کرنے کی مجاز ہوں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us