دوست ممالک نے پاکستان کیلئے 1.8ملین ڈالر کے قرضوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا | Insafnews

دوست ممالک نے پاکستان کیلئے 1.8ملین ڈالر کے قرضوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو دوست ممالک سے 1.8 بلین ڈالر کے طے شدہ قرضوں کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک نےپاکستان 1.8 بلین ڈالر کے قرضوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جرمنی کے سفیر برنہارڈ اسٹیفن شلاگیک ، فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بارٹی اور اقتصادی کونسلر انیس بوٹیئر سے گفتگو

کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ دسمبر 2020 تک جی 20 ممالک سے مزید 1.8 بلین ڈالر قرض کی بحالی کا عمل بھی زیر بحث ہے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ جی -20 فورم میں قرضوں کی بحالی کی مہم کے حق میں پاکستان کا یہ پختہ موقف تھا کہ غریب ممالک کو حقیقی طور پر اس امداد کی ضرورت ہے ۔حالانکہ پاکستان نے خاص طور پر مذکورہ امداد سے کم فائدہ اٹھایا ہے۔اس کے بعد سفیروں نے جی -20 ممالک کے پیش کردہ قرضوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ مزید قرضوں کی ضرورت کے بارے میں بھی مشیر خزانہ سے تفصیلات طلب کیں۔ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ فنانس ڈویژن اضافی بوجھ اٹھانے کا ارادہ کرنے سے قبل ڈیبٹ لیمیٹیشن ایکٹ کی

ضروریات پر عمل کرے گا ، کیونکہ زیادہ تر قرضے پرانے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے لیے جاتے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کی مدد کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کو دوست ممالک سے 1.8 بلین ڈالر کے طے شدہ قرضوں کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us