اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سبسڈی نظام کو منظم بنانےسےمتعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں بالواسطہ اوربلاواسطہ سبسڈیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سبسڈیز کی مدمیں اخراجات، موجودہ سبسڈیز کےنظام اور خرابیوں پر
غور کیا گیا، شرکاء کو سبسڈیز نظام منظم بنانےکیلئےقائم تھنک ٹینک کی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈیزکی مدمیں حکومت ہرسال کھربوں کابوجھ برداشت کررہی ہے، سبسڈی کےنظام سےمتعلق حکومتی ترجیحات نہایت واضح ہیں، سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش
کی جائے۔قبل ازیں وزیراعظم سے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالی نوجوان کاروباری شخصیات کی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری سرگرمیوں کافروغ ہے، ہر ممکن حدتک مراعات دینے کیساتھ رکاوٹوں ومشکلات کودور کرناترجیح ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کو 3 سال میں مکمل بدل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں کے ساتھ ملاقات میں سپہ سالار نے باور کروایا کہ کراچی کی حالت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ کراچی میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور معاملا ت زندگی اجیرن اور مفلوج ہوچکا ہے، جس کے پیش نظر سیاسی قیادت سمیت فوجی قیادت نے بھی کراچی کا رخ کر رکھا ہے تاکہ کراچی کو سیلاب اور معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔جنرل قمر جا وید با جوہ کراچی کے دوروزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے تمام صورت حال کا بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور تمام کراچی کا ہوائی معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے امدادی کاموں میں تیزی کی تا کید بھی کی تھی۔کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سپہ سالار نے یقین دہانی کروائی اور ہرممکن کوشش اور مدد کرنے کی نوید بھی سنائی۔ اس ضمن میں کراچی کے تاجروں نے بھی آرمی چیف سےملا قا ت کی اور ا
ن سے کراچی کےحالات کاشکوہ کیااور بتایا کہ سیلاب میں رہی سہی کسر بھی نکل گئی ہے۔سپہ سالار نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ جلد کراچی کی صور حال کو بہتر کیا جا ئے گا، کراچی کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنے کے لیے تین سال کا عرصہ درکار ہے ،جس کودرست سمت میں گامزن کیاجائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی کل کراچی جائیں گے اور متا ثرین کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔ خیال رہےکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کراچی میں دورے پرہیں جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سرجو ڑرکھا ہے تاکہ کراچی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔