4

دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کیا


ہوانا (ویب ڈیسک) امریکہ نے کولمبیئن گوریلاز کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کیوبا کو دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون نہ کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے 2019 ءکے انسداد دہشت گردی کے امریکی قانون کے تحت کیوبا کو بلیک لسٹ کیے گئے 4 ممالک ایران، شام، شمالی کوریا اور وینزویلا کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کیا۔ امریکی وزارت خارجہ

کے مطابق 2017 ءمیں کولمبیا کا باغی گروپ ای ایل این کیوبا حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے دارالحکومت ہوانا گیا جس کے بعد ووہ واپس نہیں گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق کیوبا کے کولمبیا حکومت کے ساتھ سود مند مذاکرات سے انکار کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کولمبیا میں دیرپا امن ، سلامتی اور اس کے عوام کے لیے مواقع کے حصول کی کوششوں کی حمایت کے لئے امریکہ کے

ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام سے کیوبا امریکہ سے اسلحہ درآمد نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر ایون ڈوکیو امریکہ کے قدامت پسند اتحادی ہیں جنہوں نے کیوبا پولیس اکیڈمی پر کار بم دھماکے کے بعد باغی گروپ ای ایل این کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیئے تھے جس میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us