32

دیا میر بھاشہ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو کیا فائدہ حاصل ہونے والا ہے؟ 4 دیہائیوں بعد پاکستانی قوم کو شاندار خوشخبری


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں کے بعد کام کا آغاز ہوگیا۔جس کے بعد ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے بھی ناکام ہوگئے۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو کئی بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔دیامر بھاشا ڈیم سے 16500 افراد کو روزگار ملے

گا اور 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 12 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیر کاشت آئیں گئی جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی معیاد میں 35 سال کا اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کو سیلاب سے بچایا جا سکے گا۔چین بھی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کر چکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجان کا کہنا ہے کہ دونوں سدابہار

دوست ملکوں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کو برابر کا فائدہ ہوگا۔بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران زہاؤ لیجان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ہمسایہ کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پرامن بقائے باہمی دونوں ملکوں کے باہمی مفاد اور عالمی برادری کے مشترکہ توقعات کے

عین مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بالخصوص تباہ کن کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کو تنازعات حل کرنے کیلئے رابطوں اور تعاون کو بڑھانا چاہئے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دیا میر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us