دینی جماعتوں کا مندر کی تعمیر کو نظریہ پاکستان کے منافی قرار دیتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان


اسلام آباد (این این آئی)دینی جماعتوں نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیرکو ناجائز اورنظریہ پاکستان کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، دینی جماعتوں نے مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لے جائینگے۔ بدھ کو دینی جماعتوں کے علما کرام نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا کہ مسلمانوں کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔جمعیت علمااسلام اسلام آباد کے امیر مولاناعبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کا معاملہ وفاقی شرعی عدالت میں لیکر

جارہے ہیں یہ حکومت چودہ ارب روپے لگاکرسکھوں کیلئے راہداری کھولتی ہے توکبھی اسلام آباد میں مندراخر حکومت چاہتی کیا ہے۔مرکزی جمعیت اہلحدیت کے امیر حافظ مقصود نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسوں سے بت خانہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے،حکومت مندر کی تعمیر چاہتی ہے تو جید علمائے کرام سے مشاورت کرے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر کاشف چودھری نے کہاکہ مندر کی تعمیر بائیس کروڑ کے جذبات سے کھیلنا ہے اسلام آباد میں 186ہندووں کے لئے مندر تعمیر کرنا کہاں کا اصول ہے،جب سید پور گاؤں میں مندر موجود ہے تو نئے مندر کی کیا ضرورت ہے۔ مولانا تنویر علوی نے کہا کہ تمام مسالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی مملکت میں کوئی مندر چرچ نئے سرے سے تعمیر نہیں کیا جاسکتاجبکہ پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں۔علما

کرام نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دوہزار سترہ میں مندر کیلئے پلاٹ دیا موجودہ حکومت مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us