28 1

رائے ونڈ کی مسجد میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد موجود


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم اب سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سینئر صحافی بھی موجود تھے ۔ حامد میر نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” رئیس انصاری نے 24 مارچ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بتایا تھا کہ رائے ونڈ کی مسجد میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے ،

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات نظر انداز کردی ، آج رائے ونڈ کی اسی مسجد میں موجود 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، پنجاب حکومت عوام کو سچ بتانے کی بجائے سچ چھپا رہی ہے ۔ویڈیو میں رئیس انصار ی نے عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف آپ نے اچھے اقدامات کیے ، دو جگہیں ایسی ہیں جہاں سے بہت تیزی کے ساتھ کیسز سامنے آئے ، ایک تفتان سے آنے والے زائرین اور دوسرا اسلام آباد میں ایک مسجد سے تبلیغی جماعت والے پانچ افراد میں کورونا کا کیس سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھ رہا ہوں اور ٹی وی پر بھی بات کی تھی کہ 65 ہزار لوگ نکلے تھے ، اس وقت رائیونڈ بھرا ہواہے ، صبح مجھے بتایا گیا کہ سنگھ پورا میں بلال مسجد میں 70 لوگ ہیں ، اس وقت 65 ہزار لوگ وفود کی شکل میں پاکستان کی مسجدوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ، یہ بم کی طرح پھٹے گا ، اس طرف توجہ دیں ، یہ مساجد بند نہیں کی جا سکتی تو ان کو خالی کروائیں ، رائیونڈ خالی کروائیں اور لاک ڈاؤن کیا جائے ۔رئیس انصاری کی بات سننے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے روایتی انداز میں جواب دیا کہ تمام مساجد کیلئے ایس ا و پیرز جاری کر دیئے ہیں ، اس کیلئے کابینہ کمیٹی روزانہ بیٹھتی ہے ، اس میں مشاورت کرلیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us