17 12

رات کو پونے بارہ بجے مساجد میں آذانیں دلوا دیں


کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کرونا وائرس کو قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے رات کو پونے بارہ بجے مساجد میں آذانیں دلوا دیں،عوام سے اپیل کی کہ

وہ کرونا سے بچاؤ کے لیئے اپنے گھروں کی چھتوں پر اذان دیں، استغفار کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے مستقبل میں گناہوں سے مکمل توبہ کرتے ہوئے دین کے احکامات اور شرعی اصولوں پر اپنی زندگی گزاریں گے تا کہ اس قدرتی آفت سے نجات مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ چین نے اپنے شہریوں کو گھروں تک محدود کیا تو ضرورت کی ہر چیز ان کے دروازے پر دستک دے کر ان کو مہیا کی اور یہی صورتحال اٹلی اور دیگر دوسرے متاثرہ ممالک میں دیکھی جاسکتی ہے، جبکہ اس کے برعکس ہماری یہ حالت ہے کہ ہم اپنی عوام کو پینے کا ایک گھونٹ پانی بھی مہیاکرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور بازار اور دکانیں بند کر کے بیٹھے ہیں، ہمارے ملک میں روز کمانے اور روز کھانے والوں کی اکثریت ہے، ہم نے بھی سوچا ان لوگوں کا کیا ہوگا، پندرہ دنوں تک سرکاری دفاتر اور مارکیٹیں بند کرکے بیٹھ گئے ہیں کیا ہم اس کے متحمل ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ احتیاط ضروری ہے لیکن ایک حد تک، تمام لوگ مارکیٹیں کھولیں، دفاتر کھولیں اور بازار کھولیں، ایک سچے مسلمان ہو کر اللہ کی مدد مانگیں، اسلامی تاریخ ہمارے سامنے ہے اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور رب کریم سے مدد طلب کریں کہ وہ ہم سب کو محفوظ رکھے بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے

10 15
تصویر پر کلک کر کے پوری تحریر پڑھیں

، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا ئی مرض ہے اور احتیاط ہی سب سے بہترین بچاؤ ہے، اگر وفاقی حکومت یہی احتیاط آج سے ایک ماہ قبل کر لیتی تو صورتحال اس مقام تک ہی نہ پہنچتے، اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لیے حکومت لوگوں کے کرونا سے خوفزدہ کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مسلمان کا موت پر یقین ہے ایمان ہے اور سچا مسلمان کبھی بھی دنیاوی آفتوں سے گھبراتا نہیں ہے بلکہ جذبہ ایمانی کے ساتھ ان کا مقابلہ کرتا ہے، اس وقت جو باتیں پھیلائی جارہی ہے وہ صرف ہمارے ایمان کی کمزوری ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں بے شک جس نے اللہ پر توکل کیا وہ فلاح پاگیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us