را حلیفوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کیا کروانا چاہتی ہے


لاہور( این این آئی)بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اپنے حلیفوں کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہے ، تمام مکاتب فکر کے علما ومشائخ ، متحدہ علما بورڈ کے ضابطہ اخلاق سے متفق ہیں، خلاف ورزی کرنے والے مقرر ، واعظ ، ذاکر ، خطیب اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ، عوام الناس فرقہ پرستی اور انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ،ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے مشترکہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ 2 جولائی فیصل آباد ، 5 جولائی سرگودھا ، 8 جولائی ساہیوال ، 12جولائی ملتان ، 15 جولائی کراچی ، 4جولائی اسلام آباد راوالپنڈی ، 13 جولائی ڈیرہ غازی خان اور 19 جولائی کو گوجرانوالہ میں مشترکہ اجلاس ہوں گے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد

طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے رابطوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں ناکام ہونے ، چین اور نیپال سے ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان میں خفیہ ادارے را اور اس کے حلیفوں کے ذریعے دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور فسادات کروانا چاہتا ہے ۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔ متحدہ علما بورڈ کا ضابطہ اخلاق تمام مکاتب فکر کے قائدین کا متفقہ ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے خطیب ، ذاکر ، واعظ اور جلسہ ، مجلس ، مسجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو گی۔ تمام

مذاہب و مسالک کے مقدسات محترم ہیں ۔ اصحاب رسول و اہل بیت کی محبت ایمان کا حصہ ہے ، پاکستان علما کونسل ، متحدہ علما بورڈ عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتشار اور فساد پھیلانے والے عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں ۔ توہین و تنقیص اور تکفیر کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گذشتہ روز ہندوستانی را کے ایجنٹوں نے پاکستان کی معیشت پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستان کے سلامتی کے اداروں ، رینجرز ، فوج اور پولیس نے ناکام بنا کر ثابت کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا بھارت کو دہشت گردی سے روکے، بھارت خطہ کے امن سے کھیلنا چاہتا ہے جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
26 1
فائز عیسیٰ کے بعد کون سا جج ٹارگٹ پر ہے ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف
25 1
فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے، آصف زرداری
24 2
لیاقت جتوئی کو (ن)لیگ میں شمولیت کا مشورہ ، رفقاء سے مشاورت کے بعد بڑے فیصلے کا امکان
23 2
مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی
22 2
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
21 2
کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us