رسول اللہﷺ ، اہل بیت اورصحابہ کرام کے بارے نازیبا مواد کی اشاعت اور 3 متنازعہ کتابوں کو فوری ضبط کرنے کا اعلان


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے 3 متنازعہ کتابوں پر فوری پابندی لگانے پر حکم دے دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ ، اہل بیت اورصحابہ کرام کے بارے نازیبا مواد کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے، مارکیٹ میں موجود تمام کاپیوں کوفوری ضبط کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی نے 3 متنازعہ کتابوں پر فوری پابندی لگانے پر

حکم دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے بارے نازیبا مواد پر مبنی کتب کو ضبط کرکے آئندہ اشاعت پر پابندی لگوائیں۔خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے بارے نازیبا مواد پر مشتمل کتب کو بھی فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء اکرام، اہل بیت ،صحابہ کرام کے خلاف نازیبا مواد سے ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔نازیبا مواد پر مشتمل کتب کو مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن آئندہ جمعہ کو

ایوان میں پیش کرے۔پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان نے اس اقدام پر اسپیکر اسمبلی کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران، خلیل طاہر سندھو، سید حسن مرتضیٰ، محمد معاویہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور رائے ممتاز شریک ہوئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ایس او پیز کے تحت اجلاس منعقد کروانا ممکن نہیں تھا اس لیے متبادل جگہ کا بندوبست کیا گیا۔ایوان اقبال، پی سی ہوٹل اور فلیٹیز ہوٹل سے کوٹیشن لی گئی۔ ایوان اقبال میں مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث لاگت بہت زیادہ تھی، پی سی ہوٹل نے بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ کی، فلیٹیز ہوٹل نے دونوں کے مقابلے

میں کم ڈیمانڈ کی اور اسمبلی کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ جگہ زیادہ مناسب تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹیز ہوٹل کے قریب ہونے کی وجہ سے ارکان اسمبلی پیدل آ سکتے ہیں، اسمبلی پارکنگ اور اسمبلی آفس بھی قریب ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us