1 1

روس پاکستان میں اربوں ڈالرز کے منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے تیار


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) اور روسی فیڈریشن کی وزارت توانائی کی مشترکہ پاک۔روس تکنیکی کمیٹی کا پہلا باضابطہ 3 روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ 16 سے 18 نومبر تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ روزہ اجلاس میں شمالی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان فلیگ شپ سٹرٹیجک منصوبہ ہے جس سے

طویل المدتی پاک۔روس دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں کو فروغ دینے میں تقویت کاباعث بنے گا۔ روس نے کراچی سے قصور تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر کیلئے پاکستان کے ساتھ اتفاق کر لیاہے، اس منصوبے پر 2 ارب ڈالرز سے زائد کی لاگت آئے گی۔ روس کی جانب سے کراچی سے قصور تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے آر ایل این جی گیس کی سپلائی ممکن ہو پائے گی۔یہ منصوبہ 2 فیز میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پہلا فیز 2022 تک جبکہ دوسرا فیز 2023 تک مکمل ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق تکنیکی کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس شرکت کرنے والا وفد روسی وزارت توانائی کے نمائندوں، پاکستان میں روسی سفارتخانے کے

اعلی حکام کے ساتھ روسی کمپنیوں اور کارپوریشنز کے اعلی عہدیدار شریک تھے جبکہ پاکستانی وفد میں وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویڑن) کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت لاء اینڈ جسٹس ڈویڑن اور انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر توانائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم بھی بات چیت میں شریک تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطح پر ہونے والی بات چیت کا مقصد پورٹ قاسم کراچی سے پنجاب کے علاقے قصور تک ہائی پریشر گیس پائپ لائن کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دینا تھا تاکہ ملک کے شمالی علاقوں کی صنعتوں اور شہریوں کو درپیش گیس کی قلت اور گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے آر این ایل جی کو ان علاقوں تک بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے شمال۔ جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے

عملدرآمد کے لئے بین الحکومتی معاہدے کو دستاویزی شکل دینے کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی کے شرکاء کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان،روس کے ساتھ باہمی اور سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط ومستحکم بنانے کے لئے یہ منصوبہ پہلا اقدام ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ آنے والے دنوں میں بھی اس منصوبے کے دوطرفہ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنے اختتامی خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ شمال۔جنوب گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاون ثابت ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu