1 3

رڈ ڈیٹا سمیت کسی بھی معلومات کی نگرانی، انٹرسپیٹ اور ڈکرپٹ کرسکتی ہیں


نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انٹیلی جنس بیورو سے لے کر این آئی تک دس سینٹرل ایجنسیاں اب کسی بھی کمپیوٹر میں موجود، ریسیو اور اسٹورڈ ڈیٹا سمیت کسی بھی معلومات کی نگرانی، انٹرسپیٹ اور ڈکرپٹ کرسکتی ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10 ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں۔ ان ایجنسیوں میں انٹیلی جنس بیورو، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سینٹرل ٹیکس بورڈ، ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ، مرکزی تفتیشی بیورو، قومی تفتیشی ایجنسی، کابینہ سکرٹریٹ (آر اینڈ ارے ڈبلیو) ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹیلی جن(جموں و کشمیر)، نارتھ ایسٹ اور آسام کے علاقوں کیلئے اور پولیس کمشنر دہلی کا شامل ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس آرڈر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات میں توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ یہ حکم نامہ 20 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس پر عوام کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور اس حکم سے سیاستدانوں اور شہریوں نے آن لائن شدید مذمت کی ہے۔ اس حکم کے مطابق سبھی سبسکرائبر یا سروس پرووائیڈر اور کمپیوٹر کے مالک کو ایجنسیوں کو تکنیکی تعاون دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو انہیں سات سال کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ شدید ردعمل کے بعد حکومت یہ واضح کرنے پر مجبور ہوگئی کہ یہ آرڈر نیا نہیں ہے اور وہ محض ان اختیارات کا اعادہ کر رہی ہے جو ان ایجنسیوں کو پہلے سے دستیاب تھے۔ نئے حکم سے ان ایجنسیوں کے اختیارات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے، جنہیں پہلے صرف کالز یا ڈیٹا کو روکنے کی اجازت تھی۔ بنیادی طور پر اب سرکاری ادارے آپ کی کالیں ٹیپ کر سکتے ہیں، آپ کی آن لائن کمیونیکشن کو پڑھ سکتے ہیں، آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں چاہے وہ انٹرنیٹ سے منسلک ہے یا نہیں اور ساتھ ہی کسی ڈیجیٹل معلومات کو روک سکتے ہیں۔ پہلے ڈیٹا اسکین کرنے کے اختیارات مختلف ایجنسیوں کو دیے گئے تھے لیکن اب موجودہ اعداد و شمار، سٹوریج اور پیدا ہونے والے ڈیٹا کو بھی روکا جا سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us