ریاض میں سخت کرفیو لگنے کا امکان


ریاض(ویب ڈیسک) گزشتہ روز کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث جدہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی صورت میں ریاض میں بھی کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ جدہ کی طرح ریاض میں بھی دوبارہ سخت کرفیو لگ سکتا ہے

۔ترجمان کے مطابق ’اگر ریاض میں کورونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھی تو سخت حفاظتی اقدامات دوبارہ کیے جائیں گے۔ سعودی نیوز چینل الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ’وزارت صحت کی سرپرستی میں اعلیٰ کمیٹی مملکت بھر میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا ج ارہا ہے۔ اگر سنگین صورتحال برقرار رہی تو جدہ کی طرح

ریاض میں بھی سخت کرفیو بحال کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں وزارت داخلہ نے بیان میں کہا تھا کہ ریاض میں بھی کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔اگر صورتحال اسی طرح گمبھیر رہی تو ریاض میں بھی سخت کرفیو کا فیصلہ لیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کے باقی شہروں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت پڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی وبا دوبارہ سنگین ہو جانے اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کیسز بڑھ جانے کے پیش نظر محکمہ صحت کے حکام کی

سفارش پر جدہ شہر میں حفاظتی سخت اقدامات بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔جدہ شہر میں سنیچر سے پندرہ دن کے لیے روزانہ سہ پہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل کرفیو رہے گا۔ مساجد میں جماعت سے نماز اور جمعے پر دوبارہ عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us