1

ریحام خان کی کتاب پر پروگرام کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں؟ ناقابلِ یقین انکشافات


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی، جس کے بعد ایک نئی بحث چل رہی ہے، سب کے ذہن میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، جس پر میزبان ملیحہ ہاشمی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پیپلز پارٹی اور سنتھیا کے موقف پیش کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ جس طرح عمران خان پر عائشہ گلالئی نے چار

سال بعد الزامات لگائے اس بدلے میں کے عمران خان نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا تو نو سال تک سنتھیا خاموش کیوں رہیں،سنتھیا نے کہا کہ یہ دوہزار گیارہ کا واقعہ ہے اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی،اس کے دوسال بعد بھی رہی پی پی حکومت اور سنتھیا خاموش رہی،اس کے بعد پانچ سال ن لیگ کی حکومت رہی اور یہ خاموش رہی، اب پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی دو سال گزر گئے، جس پر سنتھیا کہتی ہیں کہ انہیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی پرواہ تھی، لیکن اب میں اس لئے بول رہی ہوں کیوںکہ اب انہوں نے میری فیملی پر حملہ کردیا ہے۔میزبان ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ سنتھیا کا تو یہ موقف ہے لیکن پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سنتھیا پر ایجنسی نے ایسی باتیں کرنے کیلئے دباؤ ڈالا ہے،تاکہ ہمارا سیاسی مستقبل زیرو ہوجائے اور کسی طرح نواز شریف کو لے آئیں، اگر جسٹس فائز عیسیٰ کیس جیت جاتے

ہیں تو ان کو یہ اختیار مل جائے گا کہ ان کے اہلخانہ کی جائیداد کیسے بنی کہاں سے آئی، تو پھر نواز شریف بھی پیلٹ لیٹس صحیح کروا کر پورے آب تو تاب کے ساتھ واپس آجائیں گے،کہیں یہ نہیں بتائیں گے تو میں کیوں بتاؤں؟میزبان ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ بھی تجسس ہے کہ ایک امریکی صحافی کو ہماری اتنی فکر کیوں ہورہی ہے، کیوں پاکستان میں رہ رہی ہے،سنتھیا کے حوالے سے ہر طرح کا موقف سامنے رکھ دیا ہوسکتا ہے وہ سچ میں پاکستان سے متاثر ہوئی ہوں،کہ دل سے پاکستان کی معترف ہوکر یہاں رہ رہی ہوں،لیکن کسی نے تو ان کو یہاں پر رکھا ہوا ہے، دوہزار گیارہ سے اب کیوں بول رہی ہیں کیا پیپلز پارٹی کا خدشہ درست ہے اس کی ابھی کھوج لگانے باقی ہے۔میزبان ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ

سنتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وزرا پر الزامات نے پاکستان کا امیج بین الاقوامی میڈیا پر بہت خراب کردیا، امید کرتی ہوں کہ جو بھی اس سارے واقعے میں قصور وار ہے اسے جلد سامنے لایا جائے، پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us