ریلوے کا ابتدائی 24گھنٹے میں ہی آن لائن ٹکٹنگ کے نظام میں ناکامی کا اعتراف


راولپنڈی (آن لائن)پاکستان ریلوے نے ابتدائی 24گھنٹے میں ہی آن لائن ٹکٹنگ کے نظام میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مینوئل ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت جمعہ سے 7بڑے شہروں میں مینوئل سسٹم کے تحت ہر ریزرویشن آفس میں 1ٹکٹ کھڑکی کھول دی جائے گی جو مروجہ ایس او پی

کے مطابق 60فیصد ٹکٹ جاری کرے گی اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمارے آن لائن سسٹم میں خرابی آگئی ہے اور وہ بکنگ میں اتنا لوڈنہیں اٹھا سک رہی جس کے لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، ملتان ،سکھر،پشاور اور کوئٹہ میںبکنگ کے ریزرویشن کی 1،1کھڑکی ہر سٹیشن کے باہر کھول دی جائے جو مکمل طور پر ایس و پی پر کام کرے گی یہ کھڑکیاں صبح8سے شام 5بجے تک 60فیصد بکنگ اس کھڑکی سے بھی کی جا سکے گی جبکہ آن لائن ٹکٹنگ بھی

جاری رہے گی انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ یہ ذمہ داری ہر فرد کی ہے کہ ہم نے کورونا میں احتیاط برتنا ہے ریلوے کے تمام افسراور مزدور آپ کی خدمت پر مامور ہیں اب عوام آن لائن بھی ٹکٹ لے سکتے ہیں اور ریزرویشن آفس سے بھی لے سکتے ہیں ٹرین میں سیٹ موجود ہونے کی صورت میں60فیصد ٹکٹ یہاں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ادھر شہریوں نے نت نئے تجربات کو

مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کسی بھی بڑے اعلان کی تشہیر بڑے طریقے سے کرتے ہیں لیکن بعد میں خاموشی سے اس اعلان سے انحراف کرجاتے ہیں اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پوری پالیسی سے دستبردار ہو جاتے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us