2

ریلیف کے نام پر گھریلو صارفین سے دھوکہ، ملک بھر میں حکومت کا دوہرا معیار سامنے آ گیا


لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو ریلیف کے نام پر دھوکہ دے دیا۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کا بل معاف جبکہ گھریلو صارفین کو اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ کمرشل و صنعتی صارفین کو تین ماہ کے

بل معاف لئے گئے ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو ادا کرنا ہوں گے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے جن مین پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین تین ماہ بل ادا نہیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے یونٹس کے مطابق حکومت مئی, جون اور جولائی کے اربوں روپے کے بل ادا کرے گی لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ گھریلو صارفین کو بجلی کے بل معاف نہیں کئے گئے۔ گھریلو صارفین کو صرف اقساط کی صورت میں بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔لیسکو مین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو اقساط کی سہولت دی گئی ہے

جس کو وزیر اعظم ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے صارفین کے لیے ریلیف پیکج جاری کیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔ حکومت نے پانچ کلو واٹ سے لیکر ستر کلو واٹ تک کمرشل و صنعتی صارفین کوریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔کمرشل صارفین کے لئے ایک لاکھ تک بل جبکہ صنعتی صارفین کا چار لاکھ پچاسی ہزار روپے تک کا بل بھی

حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مطابق استعمال ہونے والے یونٹس پر بل ادا کیے جائیں گے جبکہ رواں سال زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل خود ادا کرنا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us