2 6

ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں شاہ محمود قریشی سے متعلق کیا انکشاف کیا تھا


اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں ؟،ایک طرف لندن سے کرونا سے لڑنے آئے اور ورچوئل سیشن کی مخالفت کی ،جب سیشن بلایا تو کرونا سے ڈر کر یہاں نہ آئے ،دوسروں کو سیشن میں دھکیل دیا خود گھر بیٹھ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے کرونا کی وجہ سے نیب جانے سے انکار کیا پھر پیش بھی ہوگئے ،یہاں خواجہ آصف نے چین سے طلبا لانے کا

مطالبہ کیا ،حکومت پر تنقید کی گئی مگرعملا حکومت کا فیصلہ درست ثابت ہوا ،گیلپ سروے نے بتایا وزیر اعظم نے جو اقدامات لئے وہ بہتر تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بارہ ہزار کیش دیاگیا کسی کے ڈیرے پر نہیں دیئے گئے ،کوئی لمبی لائن لگی نہ ہی سیاسی رشوت دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں 23ارب روپے احساس پروگرام کے لئے شفاف انداز میں دیئے گئے ،ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی ادارے کرونا میں پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں 22ہزار لوگوں پودے لگانے کے لئے نوکریاں دیں ،پنجاب میں سترہ ہزار گرین نوکریاں دی ہیں ،باقی صوبوں میں بھی گرین جابز دی ہیں ،یہ حکومت کے اقدامات

تھے جن سے ایئر کوالٹی بہتر ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ بڑے شہروں میں زیادہ ٹریفک پر پابندی لگانے کا قانون بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین گھروں سے جس بے احتیاطی سے نکلی ہیں وہ افسوس ناک ہے ، انہوںنے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں لکھا ہے کہ ان کی رہائی میں ایک ہی شخص شاہ محمود قریشی رکاوٹ تھا ،سندھ حکومت نے آٹھ ارب کی بجائے ایک ارب کا پرانا راشن پہنچایا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس پر بڑا اعتراض ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us