31 12

ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے کیا جانے والا یہ حملہ ناکام


ریاض(نیوز ڈیسک ) آج جمعة المبارک کی صبح سعودی سرزمین کو ایک بار حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، تاہم ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے کیا جانے والا یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔یمن کے لیے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فوج کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے بتایا ہے کہ آج صبح یمن میں موجود حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہروں ابہا اور خمیس مشیط پر ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے حملہ کیا گیا تاہم یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے۔عرب نیوز کے مطابق کرنل تُرکی المالکی نے مزید کہا کہ ان حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ یمنی حدود سے آپریٹ کیے جانے والے ان ریموٹ کنٹرول جہازوں کی کنٹرول ٹاور کے ذریعے نشاندہی ہونے کے بعد انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے درجنوں بار سعودی سرزمین کو نشانہ بنایا گیا،اس نوعیت کی کم و بیش ساری تخریبی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا گیا۔اس سے قبل 18 مارچ کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی مواد سے بھری کشتیوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اتحادی فورسز کے بحری یونٹ نے حوثیوں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔کرنل تُرکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے یمن کی الحدیدہ کمشنری کو سعودی مملکت کے خلاف کارروائیوں کے لیے اہم گڑھ بنا لیا ہے۔ جہاں سے ڈرونز، میزائل اور ریموٹ کنٹرولڈ کشتیوں کے ذریعے سعودی تنصیبات اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد عالمی تجارت کو نقصان پہنچانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی 153بحری بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں جبکہ 46 ریموٹ کنٹرول کشتیوں کو تباہ کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us