ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا فائدہ نہیں ہو گا بجٹ دستاویزات میں اہم انکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گز شتہ کئی سالوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کو تاحال بنیادی تنخواہ میں شامل ہی نہیں کیا گیا اور اسے ہر مالی سال کے بجٹ میں ایڈہاک الاؤنس کے طور شامل رکھا ہوا ہے۔ اس سے سرکاری ملازمین کو ملازمت کے دوران تو مالی فائدہ پہنچتا رہے گا لیکن تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کا ریٹائرمنٹ کے

بعد کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔یہ انکشاف نئے مالیاتی سال کی بجٹ دستاویزات کے ذریعے ہوا جن میں مالی سال 2009-10 سے 2019-20 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیاگیا اضافہ ابھی تک ایڈہاک الاؤنس کے طور پر درج ہے۔دوسری جانب مختلف صوبوں کے بجٹ دستاویزات کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ الاؤنسز کی کی ایک لمبی فہرست درج ہے جس میں سال 2009-10سے 2019-20 تک متعلقہ حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ الاؤنسز کی فہرست میں ایڈہاک الاؤنس کے نام سے علیحدہ علیحدہ درج کیا گیا ،پنجاب کے محکمہ لینڈ ریونیوکی بجٹ دستاویزات میں ملازمین کے الاؤنسز کی لمبی چوڑی فہرست دی گئی ہے جن میں صرف ریگولر الاؤنسز کی تعداد 40 بنتی ہے، مجموعی طور پر ان الاؤنسز کی مالیت ایک ارب چھیالیس کروڑ بنتی ہے، اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اپنے ملازمین کو دئیے جانے

والے الاؤنسز کی تعداد 65 کے قریب بنتی ہے۔ جب اس سلسلے میں ایک سابق وفاقی سیکرٹری سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اگر تنخواہوں میں اضافے کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرلیا جائے تو سرکاری خزانے پر بہت بڑا بوجھ پڑجائے گا۔ جس سے حکومت کی مشکلات یقیناً بڑھیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
26 1
فائز عیسیٰ کے بعد کون سا جج ٹارگٹ پر ہے ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف
25 1
فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے، آصف زرداری
24 2
لیاقت جتوئی کو (ن)لیگ میں شمولیت کا مشورہ ، رفقاء سے مشاورت کے بعد بڑے فیصلے کا امکان
23 2
مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی
22 2
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
21 2
کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us