17 5

اچین نے کورونا وائرس کی ویکسین بنائی تو کن کو فری مہیا کرے گا


بیجنگ(ویب ڈیسک )چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے شفاف اقدامات کیے ہیں اور کورونا کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں باآسانی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کے تحت ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کورونا کی وبا کے آغاز میں چین کی جانب سےکیے گئے اقدامات کا دفاع

کیا۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک وبا کے کنٹرول میں آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے تحت دنیا بھر کے کورونا سے متعلق ردعمل اور اقدامات کی مکمل تحقیقات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ تحقیقات بامقصد اور غیر جانبدار ہونی چاہئیں۔چینی صدر نے آئندہ 2 سال کیلئے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر چین نے کورونا کی ویکسین بنائی تو اسے دنیا بھر کے شہریوں کیلئے دستیاب کرے گا اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی رسائی کو یقنی بنائےگا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق چین اور عالمی ادارہ صحت پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن

چین نے الٹی امریکہ کی درگت بنانی شروع کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اس وقت اقوام متحدہ کا 1ارب ڈالر سے زائد کا مقروض ہے۔ اس کے ذمہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ریگولر آپریٹنگ بجٹ اور ’پیس کیپنگ آپریشنز‘ کی مد میں واجب الادا ہے۔ چین نے اب یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا شروع کر دیا ہے کہ امریکہ کو یہ کہہ کر شرمندہ کر دیاہے کہ پہلے اپنا یہ قرض تو ادا کر دو۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تعینات چینی مندوب نے امریکہ کے ذمہ واجب الادا اس رقم کی طرف اشارہ کیا اور ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کی طرف سے یہ غیرمعمولی مطالبہ ہے۔ چینی مندوب کی اس بات کے جواب میں امریکی مشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”چین کورونا وائرس کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us