8

زلفی بخاری نے بڑا اعلان کردیا


دبئی(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک نوکریوں سے محروم ہونے والے زیادہ تر پاکستانی ورکرز کورونا وائرس کی وبا سے قبل بے روزگار ہوئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں اب تک 50 سے 55 ہزار پاکستانی نوکریوں سے نکالے گئے لیکن ان میں زیادہ تر یعنی 36 ہزار سمندر پار

پاکستانی وبا سے پہلے بے روزگار ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ صرف سعودی عرب میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے محروم ہوئے تاہم اس میں 5 ہزار 100 ورکرز وباسے قبل بے روزگار ہوئے۔انہوں نے کہا یہ اتنی بڑی تعداد نہیں لیکن جس معاملے پر زیادہ توجہ دینی ہے وہ ان افراد کی تعداد ہے جنہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔زلفی بخاری نے بتایا کہ جن افراد افرادکو چھٹیوں پر بھیجا گیا ہے انہیں یا تو نصف تنخواہیں ادا کی گئیں یا بالکل کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی البتہ انہیں نوکریوں سے نہیں نکالا گیا۔انہوںنے کہاکہ یہ حساس اعداد و شمار ہیں اس لیے دبئی آنے کا مقصد یہ تھا کہ جن افراد کو چھٹیوں پر بھیجا گیا ہے انہیں نوکریوں پر واپس بھجوانے کی کوشش کی جائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک لاکھ 2 ہزار افراد ایسے ہیں جو تمام تر لوازمات پورے کر کے بیرونِ ملک نوکری پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم فضائی حدود کے علاوہ وبا کے باعث نوکریوں کے مواقع بھی بند ہیں،ان کے مطابق جس معاملے کو سائنسی طریقے سے حل کرنا ہے وہ یہ کہ وبا کے بعد نوکریاں کھلنے پر ان ایک لاکھ 2 ہزار افراد کو ملازمت پر بھیجا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ 18 ماہ میں 9 لاکھ 70 ہزار افراد کو بیرونِ ملک بھیجا۔زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے جس میں نوکریوں سے محروم 50 ہزار پاکستانی ورکرز نے اپنا اندراج کیا ہوا ہے جن کی قابلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نوکریاں ڈھونڈنے میں مدد کی جارہی ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ ٹیفٹا اور نیفٹا کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے تحت ان کی اسکلز بہتر بنائی جارہی ہیں اس طرح جب بیرونِ ملک نوکریوں کی طلب ہوگی تو ہم صحیح قابلیت کے افراد بھجواسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ احساس

پروگرام کی شرط ہے کہ پاسپورٹ ہولڈرز اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتے اس لیے پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر کو ایک دفعہ کے استثنیٰ کی درخواست بھیجی ہے تا کہ نوکریوں سے محروم مزدوروں کو مدد فراہم کی جاسکے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے بیرونِ ملک سے وطن واپس آنے والے افراد کی اسکلز، نوکریوں سے محرومی پر گرانٹ کے حوالے سے جے آئی زی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us