25

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پریس کانفرس، بڑا خدشہ ظاہر کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کی مرضی کے بغیر عمران خان اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، اگر عمران خان اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ہیں تو مطلب صدرپاکستان نے تسلیم کرلیا کہ وزیراعظم اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس سے پی ڈی ایم کے مئوقف کی تصدیق ہوجاتی ہے۔انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جو بات چل رہی ہے کہ ووٹ زیادہ کس

طرح ہوگئے ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے ضمنی اور سینیٹ الیکشن بھی لڑنا ہے، پنجاب نے سندھ، کے پی میں الیکشن ہوئے کیا اس میں پیسے لگائے گئے؟ وسائل تو حکومت کے پاس ہوتے ہیں،میں نے سینیٹ کا الیکشن لڑا تو میں اپنے وکیل کے ساتھ فارم بھر رہا تھا تواس کا خرچہ دو لاکھ روپے نہیں بنا، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ اس صورت لے سکتے

ہیں اگر صدرپاکستان قائل ہوجائے کہ وزیراعظم ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکا ہے، پھر وہ ان کو کہیں گے اعتماد کا ووٹ لیں، اس کا مطلب صدر پاکستان تسلیم کرچکا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کھو چکے ہیں۔جس سے ہماری بات کی تصدیق ہوگئی کہ جن ارکان نے ہمیں ووٹ دیا وہ پی ٹی آئی میں اپنا مستقبل محفوظ نہیں دیکھ سکتے۔ارکان اسمبلی ہم پر اس لیے اپوزیشن پر اعتماد کررہے ہیں کہ

وہ پی ڈی ایم کی ہوا کو دیکھ رہے ہیں، اب اپنے ہی ارکان کو کرپٹ کہہ رہے اور اعتماد کے ووٹ بھی ان سے لینے کی بات کررہے ہیں۔ اسی طرح پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ ہوگا عمل کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us