عارفوالا (ویب ڈیسک) معروف سیاسی شخصیت سابق وزیر مملکت صنعت و تجارت راجہ شاہد سعید خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔وہ نامور سیاسی گھرانے راجہ احمد سعید خان مرحوم کے بیٹے، راجہ مہدی سعید خان مرحوم اور راجہ آفتاب سعید گوشی خان کے بھائی، راجہ طالع سعید خان کے والداور ریٹائرڈ جنرل غازی الدین رانا کے برادر نسبتی تھے.مرحوم کی نماز جنازہ پہلے آج صبح لاہور میں ادا کرنے کے بعد انکی میت آبائی گاؤں چک شہر جیلانی قبولہ/عارفوالا لائی جائیگی .انکی نماز جنازہ آج 22 جون بروز پیر بعد نماز عصر شام ساڑھے 5 بجے
چک شہر جیلانی میں بھی ادا کی جائیگی راجہ شاہد سعید خان اپنے آبائی حلقہ عارفوالا سے چار بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔معروف سیاسی شخصیت سابق وزیر مملکت صنعت و تجارت راجہ شاہد سعید خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، وہ نامور سیاسی گھرانے راجہ احمد سعید خان مرحوم کے بیٹے، راجہ
مہدی سعید خان مرحوم اور راجہ آفتاب سعید گوشی خان کے بھائی، راجہ طالع سعید خان کے والد اور ریٹائرڈ جنرل غازی الدین رانا کے برادر نسبتی تھے۔