36 2

سازش کے تحت سندھ حکومت نے مساجد کو بند کروایا


کراچی(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت سندھ حکومت نے مساجد کو بند کروایاہے، وزیراعلیٰ سندھ صوبے میں مذہبی انتشار پھیلارہے ہیں اس وقت مساجد بند ہونے کے ساتھ امام بارگاہوں تک کو بند رکھا جارہاہے ،ہم سندھ میں مذہبی فسادات ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو کہ کسی بھی حال میں نہیں ہونے چاہیں ، یہ

سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں سندھ حکومت نے عوام کو عبادت نہیں کرنے دی اور ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ حکومت نے عوام کوعبادت سے محروم رکھا ،وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہے کہ وہ اس سیٹ سے جانے والے نہیں ہے ان کی نوکری پکی ہوچکی ہے ،وزیراعلیٰ کی کنجی سے15ہزار ارب روپے نکلے ہیں ۔ انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی کی بڑی مثال یہ ہے کہ کاریں تو چل رہی ہیں مگر پبلک ٹرانسپو رٹ بند ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انٹراسٹی اورسٹی ٹرانسپورٹ کو فوراً کھولا جائے اگر عام آدمی کے لیے یہ سب کچھ میسر نہیں ہے تو سندھ حکومت کے وزیروں کو بھی سفر کرنے کا حق نہیں پہنچتا،عید کا موسم ہے چاہتے ہیں کہ ایس اوپیز کے تحت ٹرانسپورٹ کا مطالبہ فوری حل کیا جائے ،تاکہ پردیسی اور مزدور طبقہ عید کے روز اپنے

گھروں کو جاسکے،وفاقی حکومت جب ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں کھولنے کی بات کرتی ہے تو سندھ حکومت کا یہ نادر شاہی فرمان سننے کو ملتا ہے کہ نہ تو ہم ٹرانسپورٹ کھولیں گے اور نہ ہی ٹرینیں چلنے دینگے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خوف پھیلانے کی سوا سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیاہے،سندھ حکومت میں بڑے اور نامو ر نوسر باز بیٹھے ہوئے ہیں،یہ اس قدر ظالم لوگ ہیں

کہ ان لوگوں نے کروناسے فوت ہونے والی ایک خاتون کو گڑھے میں پھینک دیا جبکہ عوام کی یہ اسوقت سندھ حکومت کے ہاتھوں یہ درگت بن رہی ہے کہ کرونا سے مرنے والوں کی نمازجنازہ بھی ادانہیں کرنے دیتے ، ایسا لگتاہے کہ کرونا سے مرنے والے بڑے اور چھوٹے طبقے کے لوگوں کے لیے الگ الگ ایس وپیز ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us