سانحہ مچھ

سانحہ مچھ شہدا کمیٹی کا لانگ مارچ کا اعلان


کوئٹہ(آ ن لائن) سانحہ مچھ شہدا کمیٹی نے وزیراعظم کا شہدا کی تدفین کا مطالبہ مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ سانحہ مشھ کے مظاہرین نے لاشوں کی تدفین کو وزیراعظم عمران خان کی آمد سے مشروط کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، ہزارہ برادری آج ہی تدفین کرے میں گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ جاں گا۔لیکن شہدا

کمیٹی نے میتیوں کی تدفین نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سانحہ مچھ شہدا کمیٹی نے وزیراعظم کا شہدا کی تدفین کا مطالبہ مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ مچھ کی شہدا کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا اور تدفین بھی نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ میتیں دفنانا ہوتی تو شدید سردی میں دھرنا دینے کی ضرورت کیوں پیش آتی۔شہدا کمیٹی کے ممبران آغاز رضا نے اعلان کیا کہ وزیراعظم نہ آئے تو لاشوں کے ساتھ اسلام آباد میں لانگ مارچ کریں گے۔ گذشتہ روز بھی مچھ میں شہدا کمیٹی کے ممبران آغاز رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے 3 نمائندے مذاکرات کے لیے آئے۔ شہدا کے اہل خانہ نے حکومتی نمائندوں کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ شہدا کے ورثا اپنی مرضی سے میتیں یہاں لائے۔شہدا کے لواحقین جو کہیں گے اسی کو لے کر آگے چلیں گے۔ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما آغا رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آمد تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

اگر عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہدا کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد مارچ کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں امان اللہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت کے خلاف ہیں نہ کسی سیاسی پارٹی کے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مچھ واقعہ پرہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے ہیں،وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں، آپ تدفین کردیں میں

ضرور پہنچوں گا، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے ورنہ ہر کوئی بلیک میل کریگا، خاص طور پر ڈاکوں کا ایک ٹولہ ڈھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لیے بلیک میل کررہا ہے،بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، کراچی میں علما کا قتل اور مچھ واقعہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے چار بڑے واقعات کو رونما ہونے سے روکا، کابینہ میں بتایا تھا علما کو قتل کرکے انتشار پھیلایا جائیگا، بڑی مشکل سے ہم نے آگ بجھائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu