3

سرکاری افسر نے ماں کو قتل کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی سے جھگڑا کرنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کوقتل کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیاروڈنیول کالونی میں قتل کی سفاکانہ واردات ہوئی جہاں ایک سرکاری آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ ساس فاطمہ بی بی سےصبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں فاطمہ بی بی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ ماں نے چیخ وپکار کی تو اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے زخمی بزرگ خاتون کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کا انتظام کیا۔زخمی خاتون کو

ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجدسدوزئی نے کہا ہے کہ پولیس نے قتل میں ملوث بیٹے ارشاد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی ماں پر کلہاڑی کے وار کیے ، زخمی بزرگ خاتون کوفوری ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ دم توڑگئی۔ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے اور 20 جون سے ایک سال کی چھٹیوں پر تھا۔ملزم متضاد بیان دے رہا ہے، ریمانڈ لینے کے بعد صحیح صورت حال واضح ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us