7 10

سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان


کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتےلے کر انکے گھروں میں راشن پہنچانے کا بھی

حکم دیا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے۔اس کے ساتھ سندھ حکومت نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سی ویو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کراچی سی ویو بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بتایا جارہا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سبزی اور راشن کی دوکانیں، مچھلی منڈی اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے۔سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔ انٹر سٹی بس سروس پرسوں سے بند کردی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب کا فنڈ قائم کردیا، سندھ حکومت کورونا وائرس سے تنہا نمٹ رہی ہے، کابینہ ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں، سندھ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی ہے کہ سندھ حکومت کورونا وائرس سے تنہا نمٹ رہی ہے۔ سندھ کابینہ کے وزراء، مشیر، اور معاون خصوصی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کردی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us