1 11

سرکاری ملازمین و افسران کے تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری


کراچی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے لیے قائم سندھ حکومت نے فنڈ کے لئے سرکاری ملازمین و افسران کے تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 5

فیصد کٹوتی ہوگی، گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہسے 10 فیصد کٹوتی ہوگی ۔ گریڈ 21 کے 25 فیصد، گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں سے 100 فیصد کٹوتی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایمرجنسی فنڈ اکاؤنٹ سندھ بینک آئی آئی چندریگر روڈ برانچ میں کھولا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ماہرین اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ انہیں مکمل معلومات فراہم کی جائیں تاکہ سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بروقت درست فیصلے لے سکے لیکن بریفنگ کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ ” یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟“۔ایک انگریزی جریدے ڈان میں فہد حسین نے لکھا کہ پنجاب کے معاملات پر صوبے کے سربراہ کے اس سوال سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ، وزیراعلیٰ کے اس سوال اور کورونا کی سنگینی کے درمیان موجود خلا کا آپ اندازہ کرسکتے ہیں، رواں سال جنوری میں ہی دنیا نے چین کی صورتحال پر فکر کرنا شروع کردی تھی ، فروری سے ایران بھی کرائسز کی زد میں آگیا اور چھبیس فروری کو پاکستان میں پہلا مریض سامنے آگیا تھا جبکہ پاکستانی قیادت کی قومی سطح کی پہلی میٹنگ وزیراعظم کی زیرصدارت 13مارچ کو ہوئی ،اس سے پہلے ہم سوئے رہے ، آج بھی ہم کیوں کھڑے ہوئے ؟ اب آفت سرپر آگئی ہے تاہم ابھی کچھ معاملات معمول کا بزنس ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی ، مثال کے طورپر وفاقی حکومت کو یہ احساس ہوا کہ تین نہایت اہم چیزیں پاکستان کو درکار ہیں جن میں وینٹی لیٹرز، ڈائگناسٹک ٹیسٹنگ کٹ اورطبی عملے کے لیے پرسنل پروٹیکشن کٹس وغیرہ شامل ہیں، اب چونکہ تاخیر ہوچکی ہے لیکن پھر بھی حکام ان چیزوں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کاوش میں ہیں، اس کے لیے وہ چیزیں اور پیسہ دونوںدستیاب ہونا ضروری ہیں، اب دلچسپ صورتحال یہ بن چکی ہے کہ ہمارے پاس کچھ پیسہ توموجود ہے لیکن وہ چیزیں دستیاب نہیں، ان تمام چیزوں کیلئے 325ملین ڈالر درکار ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً31ملین روپے موجود ہیں،



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us